اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادي نے بتایا ہے کہ عراق کے قائم سٹی میں فضائیہ کے حملے میں خود ساختہ خلیفہ ابوبكر البغداي شدید زخمی ہو کر فرار ہو گیا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے عربی زبان کے اخبار الحيات کو دیئے اپنے انٹرویو میں عراقی وزیر اعظم نے بتایا کہ حملے کے وقت البغدادي، قائم سٹی میں کسی مقام پر چھپا ہوا تھا اور حملے میں بری طرح سے زخمی ہو گیا۔
عراقی وزیر اعظم نے زور دیا کہ موجودہ وقت میں داعش کا سرغنہ بہت تیزی سے اپنے ٹھکانے تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے سابق نائب صدر عزت الدوري عراق میں نہیں کسی دوسرے ملک فرار ہو گیا ہے۔
.......
/169